مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ہے اس حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ہے اس حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔ بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ریاسی ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 15 منٹ پر ریاسی ضلع کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔ تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفو ظ رہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پرواز کے دوران چیٹاک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جو اس کی تباہی کی وجہ بنی۔تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔

News Code 1897594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =