بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو قیدی بنا کررکھا ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں تمام غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں تمام غیر قانونی اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس نے 80 لاکھ کشمریوں کو اپنی سرزمین پرقیدی بنارکھا ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ،غیرقانونی اقدامات ختم کرے اور غیرقانونی حراست میں کشمیریوں اور حریت رہنماؤں کورہا کرے جب کہ بھارتی فوج کو کالے قانون کے تحت دیئے گئے اختیارات بھی منسوخ کیے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات سے بھارت کا وححشیانہ چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے۔

News Code 1897592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =