بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات کے مد نظر صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات کے مد نظر صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت ایک پالیسی کے تحت کشمیریوں کے حقوق غصب اورانہیں طاقت کے اندھا دھند استعمال سے دبا رہا ہے، وادی کو جیل میں تبدیل کرتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں کو قید کردیا گیا ہے، اس سال پانچ فروری یک جہتی کے اظہار سے بڑھ کر ہے، ثابت قدمی سے بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیری یواین قراردادوں کی روشنی میں اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کے لیے جدو جہد کر رہےہیں، کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی، ہم دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، کشمیری جدوجہد میں اکیلے نہیں ہم ان کی تکالیف اور بہتر مستقبل میں، ہر قیمت پر ثابت قدمی سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

News Code 1897587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =