ادلب میں شامی فوج کی برق رفتار پیشقدمی کا سلسلہ جاری/ نو علاقوں پر قبضہ

شامی فوج کی صوبہ ادلب کے مشرق میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اس علاقہ سے وہابی دہشت گرد بڑی سرعت کے ساتھ فرار کررہے ہیں شامی فوج نے اب تک 68 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کی صوبہ ادلب کے مشرق میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اس علاقہ سے وہابی دہشت گرد بڑی سرعت کے ساتھ فرار کررہے ہیں شامی فوج نے اب تک 68 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوجی نے تازہ ترین کارروائی میں نو علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے ان میں الکتیبہ، المشیرفہ، کویرس ، تل الآغر ،طویل الحلیب ، الراقم اور جدیدالخطرہ علاقہ شامل ہیں۔ روسی اور شامی جنگی طیاروں کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور دہشت گرد اس علاقہ سے جان بچآ کرفرار ہورہے ہیں۔

News Code 1897583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =