قم میں کل " یوم شہدائے پاکستان " عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر خون و قیام اور علم و اجتہاد میں کل یوم شہدائے پاکستان عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا۔یہ پروگرام حرم حضرت معصومہ (س) کے امام خامنہ ای ہال میں منعقد کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر خون و قیام اور علم و اجتہاد میں کل یوم شہدائے پاکستان عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا۔یہ پروگرام حرم حضرت معصومہ (س) کے امام خامنہ ای ہال میں منعقد کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے " یوم شہدائے پاکستان " کے عنوان سے ایک عظيم الشان پروگرام منعقد کیا جائےگا۔ اس پروگرام میں شہداء کی راہ پر گامزن رہنے کا عزم اور ان کے ساتھ  تجدید عہد کیا جائےگا۔ پروگرام میں پاکستانی طلاب و فضلاء سمیت متعدد معزز مہمانوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

News Code 1897578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =