امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ/ ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کی کاؤنٹی فریمنٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے حساس علاقے " ڈپارٹمنٹ آف کریکشن پراپرٹی" کی حدود میں زمین بوس ہوگیا۔ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی ہے جب کہ دو افراد کو بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

News Code 1897577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =