جاپان کے کروز شپ میں ایک مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق

جاپان کے کروز شپ میں ایک مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باعث پورے جہاز کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے کروز شپ میں ایک مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باعث پورے جہاز کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیاہے ۔اطلاعات کے مطابق جاپان کا "  ڈائمنڈ پرنسز" نامی کروز شپ اپنا 14 روزہ سفر مکمل کرنے کے بعد آج صبح " یوکو ہاما " کی بندر گاہ پر پہنچا تھا جو کہ دارالحکومت ٹوکیو کے قریب ہی ہے ۔ جہاز میں ایک مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ سفر کر کے جاپان آیا اور اس نے کچھ دن جہاز پر گزارے ، جاپانی حکام نے پورے جہاز کو ہی الگ کر دیاہے اور میڈیکل سٹا ف کے اہلکار جہاز کے ہر ایک کمرے میں جا کرمہمانوں کا ٹیسٹ کر رہے ہیں۔حکام کی جانب سے جہاز کو لاک ڈاﺅن کر دیا گیاہے جبکہ متاثرہ شخص کو برسلز کے ہسپتال میں منتقل کیا گیاہے ۔جہاز میں اس وقت مجموعی طور پر 3 ہزار 711 افراد سوار ہیں جن میں 1045 افراد کا عملہ ہے ۔ مسافروں اور عملے کو جہاز میں ہی روکا گیاہے اور آج شام تک ابتدائی تشخیص کا عمل مکمل ہونے تک انہیں جہاز میں ہی رہنا ہو گا ۔

News Code 1897575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =