چنیوٹ میں ٹریفک حادثہ میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ چنیوٹ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چنیوٹ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحید آباد سے تعلق رکھنے والے خاندان کو موٹروے پر خطرناک حادثہ پیش آیا، جباراپنے چھوٹے بھائی کو عمرہ سے واپسی پر لینے لاہور گیا، واپسی پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث تیزرفتارکار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور 40 سالہ عبدالجبار، چھوٹا بھائی 36 سالہ سجاد، ہمشیرہ 8 سالہ بیٹے ابوہریرہ سمیت 20 سالہ ہنزلہ موقع پر جاں بحق جبکہ زخمیوں میں 3 سالہ حسن جبار 5 سالہ انوشہ جبار اور 10 سالہ انس سجاد شامل ہیں۔زخمیوں کو شیخوپورہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ سپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

News Code 1897572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =