امریکہ کورونا وائرس سے متعلق غلط پروپیگنڈہ کررہا ہے

چین نے امریکہ پرالزام عائد کیا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے متعلق من گھڑت کہانیاں اور بے بنیاد افواہیں پھیلا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ پرالزام عائد کیا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے متعلق من گھڑت کہانیاں اور بے بنیاد افواہیں پھیلا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے کورونا وائرس سے متعلق عالمی سطح پر افواہیں پھیلانے پر امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جان بوجھ کر بے بنیاد اور من گھڑت کہانیاں پھیلائیں جس سے دنیا بھر میں خوف و ہراس میں اضافہ ہوا۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے کورونا وائرس پر جو جارحانہ اقدامات اُٹھائے اس سے دنیا بھر میں دہشت اور خوف کا پیغام گیا۔ امریکہ اس مرحلے پر ہماری معاونت کرسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد امریکہ پہلا ملک تھا جس نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو واپس بلایا اور چین سے آنے والی پروازوں کو روک دیا تھا جس کے بعد دیگر ممالک نے بھی یہی اقدامات اُٹھائے۔

News Code 1897569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =