چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 425 تک پہنچ گئی

چین میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 425 تک پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 425 تک پہنچ گئی۔ چین میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 425 ہوگئی۔ ادھر فلپائن کے بعد ہانگ کانگ میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا  ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔ نیم خود مختار شہر ہانگ کانگ میں وائرس سے متاثرہ 39 سالہ شخص وائرس ہلاک ہوا جس نے وبا کے مرکز شہر ووہان کا دورہ کیا تھا اور گزشتہ ہفتے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے تنہائی میں رکھا گیا تھا۔

News Code 1897568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =