ڈنمارک نے سعودی عرب کے لئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

ڈنمارک نے سعودی عرب کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں الاہوازیہ دہشت گرد گروہ کے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ الاہوازیہ گروہ ایران کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں ميں ملوث ہے اور سعودی عرب اس دہشت گرد گروہ کو امداد فراہم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈنمارک نے سعودی عرب کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں الاہوازیہ دہشت گرد گروہ کے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ الاہوازیہ گروہ ایران کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں ميں ملوث ہے اور سعودی عرب اس دہشت گرد گروہ کو امداد فراہم کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار تینوں افراد کا تعلق ایران کے جنوب میں سرگرم دہشت گرد اس تنظیم الاہوازیہ سے ہے۔اس گروہ کے خلاف 2018 میں ایران میں ایک حملے کے الزام میں پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ڈنمارک کی خفیہ ایجنسی نے یہ پتہ لگایا ہے کہ گرفتار تینوں افراد ڈنمارک میں رہ کر سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔ گرفتار تینوں افراد کو پولیس کی حفاظت میں رکھا گیا ہے ، ان میں سے ایک وہ شخص بھی ہے جس نے 2018 میں ایک قتل کی منصوبہ بندی کی تھی جسے ڈچ خفیہ ایجنسی نے ناکام بنادیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مختلف دہشت گرد گروہوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔

News Code 1897563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =