کینیا کے ایک سکول میں بھگدڑ مچنے سے 14بچے ہلاک

کینیا کے ایک سکول میں بھگدڑ مچنے سے 14بچے ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے ایک سکول میں بھگدڑ مچنے سے 14بچے ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق واقعہ کینیا کے کاکامیگا گاؤں میں پیرکو چھٹی کے وقت پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے سکول کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ تمام اساتذہ سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ذرائع کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعدا د اسپتالوں کے باہر اپنے بچوں کے بارے میں جاننے کیلئے جمع ہوگئی۔

وزیرتعلیم جارج موگوہا نے چودہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر گریڈ فائیو کے طالب علم ہیں۔ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

News Code 1897562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =