پاکستان کے وزیر اعظم نے کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت طلب کرلی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کوالالمپورکانفرنس میں شرکت کیا کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کوالالمپورکانفرنس میں شرکت کیا کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ غلط تاثرتھا کہ کوالالمپور کانفرنس سے مسلم امہ تقسیم ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیئن وزیراعظم مہاتیرمحمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومستحکم بنانا ہے، ہمارے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جبکہ سرمایہ کاری اور تجارت کا مستقبل بھی بہت شاندار ہے، اسلام کا حقیقی تشخص اجاگرکرنے کے لیے بھی دونوں ممالک کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت خواہ ہیں،یہ غلط تاثرتھا کہ کوالالمپورکانفرنس سے مسلم امہ تقسیم ہوجائیگی، مہاتیرمحمد کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی سنگین ہے، سیاسی رہنماؤں اور نوجوانوں کوگرفتارکیا جارہا ہے۔

News Code 1897559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =