اسلامی تعاون تنظیم نے ٹرمپ کے صدی معاملے اور امن منصوبہ  کو مسترد کردیا

اسلامی تعاون تنظیم کا وزراء خارجہ کی سطح پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں امن منصوبے اور صدی معاملے کو مسترد کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا وزراء خارجہ کی سطح پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطین کے بارے میں امن منصوبے اور صدی معاملے کو مسترد کردیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوا ، جس میں فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے اور امن منصوبہ پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد فلسطین کے وزیر خآرجہ ریاض المالکی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے متفقہ طور پر امریکہ کے صدی معاملے کو رد کردیا ہے۔ کیونکہ اس منصوبہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

News Code 1897555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =