پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن بحال

پاکستان اور چین کے درمیان معطل فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا ہے اور پہلی پروازاسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈکرگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معطل فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا ہے اور پہلی پروازاسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈکرگئی ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈویژن کے مطابق حکومت نے چین کے لیے معطل کی گئی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج صبح 9 بجے سے پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوگیا ہے۔ چین کے شہر ارمچی سے 60 سے زائد مسافروں کو لے کر ساؤدرن چائنا ایئر کی پرواز " سی زیڈ 6007 " اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ چین سےآنےوالےمسافروں کی ایئرپورٹ پر سخت اسکریننگ کی گئی۔اطلاعات کے مطابق  چین سے بڑی تعداد میں پاکستانی طلبا کی وطن واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔ سب سے پہلے 40 پاکستانی طلبا قطر ایئرلائن کےذریعے براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ایک اور پرواز سے مزید 82 پاکستانی طلبہ وطن واپس آگئے ہیں۔ چین سے تین پروازوں کے ذریعے 122 طلبہ سمیت 183 مسافر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزارت صحت کے عملے نے تمام طلبہ کا ایئرپورٹ پر طبی معائنہ کیا اور پھر گھر جانے کی اجازت دیدی۔ چین سے آنے والے مسافروں کی امیگریشن کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تین خصوصی کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں جہاں ایف آئی اے کا عملہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری سے دو فروری تک چین کے لیے براہ راست فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 361 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 17 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

News Code 1897542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =