چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 361 تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد چین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد چین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہو گئی۔ چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 200 سے زائد ہو گئی ہے۔ اطلاعات  کے مطابق یہ تعداد سن 2002 سے 2003 کے درمیان چین میں سارس کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے، سارس کی وبا سے چین میں 349 افراد ہلاک ہوئے تھے۔چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 200 سے زائد ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے فلپائن میں بھی ایک شخص ہلاک ہو گیاہےجبکہ 24 ممالک میں بھی اب تک کورونا وائرس رپورٹ ہوچکاہے، جن کی تعداد 149 ہے۔چین کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 20 کیسز جاپان میں سامنے آئے ہیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آ گیا ہے۔

News Code 1897541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =