مہرخبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے متنازع شہریت قانون کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے وفد نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مذہب کے نام پر ظلم و تشدد کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں بھارت کے شہریت بل کو عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ترجمان ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ متنازع شہریت قانون مذہب کی بنیاد پر تعصب پر مبنی ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا کہ بھارت پر امن مظاہرین کے لیے خطرناک ملک بن گیا ہے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر امن مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت بیانات دے رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے متنازع شہریت قانون کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
News Code 1897539
آپ کا تبصرہ