پاکستانی وزير اعظم ملائشیا کے دورے پر روانہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے کوالا لمپور روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے کوالا لمپور روانہ ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی دورے پر روانہ ہوئے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائۂ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ دونوں ممالک کے وزراعظم کی موجودگی میں وفود کی سطح پر اہم معاہدے اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔ عمران خان اور مہاتیر محمد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزير اعظم عمران خان اس سے قبل سعودی عرب کے دباؤ ميں ملائشیا میں اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اور ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اسے پاکستانی وزیر اعظم کی مجبوری قراردیا تھا۔

News Code 1897536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =