کراچی میں ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رینجرز نے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس کے بعد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد احمد کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نے 35 سے زائد ڈکیتیوں اور نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ سے 31 جنوری کو پستول چھیننے کا اعتراف کیا ہے جب کہ گرفتار ملزم کو اسلحہ سمیت مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

News Code 1897534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =