افغان سرحد سے مارٹر گولہ لگنے سے 7 پاکستانی ہلاک

پاکستان کے سرحدی علاقہ باجوڑ میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقہ باجوڑ میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے بنگر کلے میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جو مقامی آبادی پر گرا جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک  ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1897532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =