تیونس کے صدر الجزائر پہنچ گئے

تیونس کے صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے صدرقیس سعید اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔ تیونس کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تیونس کے صدر اس سفر میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے سلسلے میں الجزائر کے اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ تیونس کے صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے جہاں وہ الجزائر کے اعلی حکام کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1897528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =