کورونا وائرس سے پہلا غیر چینی مریض ہلاک

کورونا وائرس فلپائن پہنچ گیا ہے، جہاں چین سے باہر کسی دوسرے ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس فلپائن پہنچ گیا ہے، جہاں چین سے باہر کسی دوسرے ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے اور اب یہ وائرس چین سے باہر نکل کر بھی ہلاکتوں کا سبب بن رہا ہے۔ فلپائن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے غیر چینی مریض کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ اب تک مختلف ممالک میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

 فلپائن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 44 سالہ شخص کی اہلیہ ایک چینی خاتون ہیں تاہم چینی خاتون میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور طبی ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔  فلپائن میں ایک مریض کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں سے ایک کو چھوڑ کر تمام ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں تاہم فلپائن میں ایک ہلاکت کے بعد معاملہ سنگین ہوگیا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی بین الاقوامی صحت ایمرجنسی کا اعلان کرچکا ہے۔

News Code 1897527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =