لبنان میں امریکی سفارتخانہ کے اردگرد شدید لڑائی جاری

عرب ذرائع کے مطابق لبنان میں امریکی سفارتخانہ کے ارد گرد فلسطین کے بارے میں امریکہ کے صدی معاملے کے خلاف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں امریکی سفارتخانہ کے ارد گرد فلسطین کے بارے میں امریکہ کے صدی معاملے کے خلاف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ الجدید چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے عوکر علاقہ میں امریکی سفارتخانہ کے اردگرد حالات کافی کشیدہ ہیں ۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر مرچوں کے اسپرے سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ مظاہرین امریکی صدر اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق لبنان میں مظاہرین امریکہ کے سازشی صدی معاملے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پولیس کی طرف سے مرچوں کے اسپرے کے استعمال کی وجہ سے 6 افراد کی آنکھیں زخمی ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں یکطرفہ طور پر اور فلسطین کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدی معاملے کی رونمائی کی ۔ جس ميں بیت المقدس کو مکمل طور پر اسرائیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

News Code 1897526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =