عمان نے بھی چین کے لئے پروازیں منسوخ کردیں

قطراور سعودی عرب کے بعد عمان نے بھی چین کے لئے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطراور سعودی عرب کے بعد عمان نے بھی چین کے لئے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ عمان کی ايئر لائن کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اس نے بھی اپنی پروازیں چین کے لئے عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔

عمان کی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ چین کے لئے آج اتوار کے دن سے تا اطلاع ثانوی عمان کی پروازیں معطل رہیں گی۔ اس سے قبل قطر اور سعودی عرب نے بھی چین کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔

News Code 1897523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =