چین میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 304 افراد ہلاک

چین میں خوفناک وائرس کورونا کے پھیلنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اب تک 304 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں خوفناک وائرس کورونا کے پھیلنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اب تک  304 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چینی صوبہ ہوبئی کے شہر ووہان میں کورونا وائرس نے خوف و ہراس پھیلا دیاہے۔ اس وائرس سے چینی سرکاری ٹی وی کے مطابق 304افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وقت تک 27 ممالک میں اس مرض کی سرکاری سطح پر تصدیق کی جاچکی ہے۔ ادھر امریکہ میں بھی 8 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ایسے افراد کو طبی امداد کیلئے الگ تھلگ رکھے گاجو سمندر پار سے آئیں گے۔اطلاعات کے مطابق امریکا کے سنٹر برائے کنٹرول وبا اور تحفظ کی خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ کروناوائرس کا تازہ ترین کیس میساچوسٹس میں سامنے آیا ہے اور متاثرہ شخص حال ہی میں چینی صبے ہوبئی سے واپس آیا ہے۔متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

News Code 1897522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =