چين کا کورونا وائرس میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات پر پابندی کا اعلان

چین نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات پر پابندی عائد کردی ہے چین نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گلوبل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات پر پابندی عائد کردی ہے چین نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات چین میں حکومت نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات پرپابندی عائد کردی ہے۔ ہفتے کو چینی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے صورتحال پر اپ ڈیٹس دیتے ہوئے بتا یا ہے کہ ملک میں اس وائرس کی وجہ سے مزید پینتالیس ہلاکتوں کے بعد اب تک تین سو چار افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ دوہزار مزید افراد بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14,380ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاوکو روکنے کیلئے اس وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی آخری رسومات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے ہلاک افراد کو فوری طور پر جلادیا جائے گا۔ نہ تو انہیں آخری رسومات کیلئے کسی اور جگہ منتقل کیا جاسکے گا اور نہ ہی ان کی تدفین کی جاسکے گی۔

News Code 1897521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =