پاکستان کا چینی شہر ووہان سے اپنے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ

پاکستان نے چین کے ساتھ ہمدردی اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چینی شہر ووہان سے اپنے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہم نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ ہمدردی اور اعتماد  کا اظہار کرتے ہوئے چینی شہر ووہان سے اپنے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کا ووہان سے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ چین پر اعتماد کا اظہار ہے،چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے فون پر بات کی ،شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کا چینی وزیراعظم کیلئے پیغام دیا۔

چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کوروناوائرس کا پھیلاﺅ روکنے پر چینی اقدامات کی حمایت کرتا ہے ،شاہ محمود قریشی نے چین کو کورونا وائرس کی روک تھام پر ہر ممکن مدد کی پیش کی ،پاکستان جلد چین کیلئے طیارے سے طبی سامان روانہ کرے گا،ترجمان کامزید کہناہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستانی حکومت کو بھروسہ ہے چین پاکستانیوں کاتحفظ یقینی بنائے گا۔

News Code 1897520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =