کراچی میں بند مکان سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

پاکستان کے شہر کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا میں ایک بند مکان سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور سیٹلائٹ فون برآمد کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا میں ایک بند مکان سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور سیٹلائٹ فون برآمد کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مکان سے 60 دستی بم، 10ڈیٹونیٹر، 9 مارٹر گولے، 2خودکار بندوقیں، 38 ایس ایم جی رائفلز اور ان کے 75 میگزین کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کئی ماہ سے بند تھا، کارروائی کے دوران سیٹلائٹ فون اور پاسپورٹ بھی ملے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ کسی بڑی کارروائی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

News Code 1897511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =