صدی معاملہ تاریخ کا بدترین،  شرم آور اور المناک معاملہ/انتخابات میں بھر پور شرکت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی عشرہ فجر کی مناسبت سے آج صبح کابینہ کے اراکین کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوئے اور تجدید عہد کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی عشرہ فجر کی مناسبت سے  آج صبح کابینہ کے اراکین کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوئے اور تجدید عہد کیا۔ صدر حسن روحانی نے سن 1357 کے ایام کو تاریخ ساز قراردیتے ہوئے کہا کہ عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی کامیابی اور سرافرازی کا عشرہ ہے اور اس عشرے میں حضرت امام خمینی (رہ) اور ایرانی عوام کی جد وجہد منزل مقصود تک پہنچ گئی ۔ ایران میں طاغوتی نظام ختم اور اسلامی نظام قائم ہوگیا اور ہم گذشتہ 4 دہائیوں سے اسلامی نظام کے تحفظ کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ مختلف میدانوں میں نبرد آزما ہیں۔

صدر روحانی نے حضرت امام خمینی (رہ) کی اسلام اور اسلامی نظام کو ایک بار پھر زندہ کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ)  نے دنیا پر ثابت کردیا کہ اسلامی حکومت دنیا کی بہترین حکومت ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے اسلامی احکام کے دائرے میں حکومت عوام کے حوالے کی یہ حکومت " اسلامی جمہوریہ " ہے حضرت امام خمینی (رہ) نے لا شرقیہ ولا غربیہ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ میں کوئی  کلمہ کم یا زيادہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

صدر حسن روحانی نے انتخابات میں بھر پور شرکت کو حضرت امام خمینی (رہ) کی امنگوں کے مطابق قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو عوام کو انتخابات میں شرکت کرنے سے دل سرد اور مایوس کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ انقلاب، اسلام  اور امام (رہ) کے حامی نہیں ہیں۔

صدر روحانی نے فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدی معاملے کو تاریخ کا بد ترین معاملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں وہ تمام منصوبے مردود ہیں جن میں فلسطینی عوام کے حقوق کو مد نظر نہ رکھا جائے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ڈیل آف سینچری تاریخ کا بدترین معاملہ ہے جس میں ایک فریق شامل ہی نہیں اور امریکی صدر منہ زوری کے ساتھ اپنے منصوبہ کو فلسطین کی مظلوم قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اورہم صدی معاملے کو مردود سمجھتے ہیں کیونکہ یہ معاملہ ظلم و ستم پر مبنی ہے۔

News Code 1897510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =