مقتدی صدر کا محمد توفیق علاوی کے وزیر اعظم نامزد ہونے پر رد عمل

عراق کی صدر تحریک کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے محمد توفیق علاوی کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی صدر تحریک کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے محمد توفیق علاوی کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

مقتدی صدر نے کہا کہ آج کا دن عراق کی تاریخ میں ثبت ہوجائےگا کیونکہ آج سیاسی پارٹیوں نے نہیں بلکہ عوام نے وزیراعظم کو منتخب کیا ہے۔ مقتدی صدر نے کہا کہ آج کا دن عراقی تاریخ کا اہم دن ہے جس کے ذریعہ عراق کو مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔  مقتدی صدر نے کہا کہ نامزد وزیر اعظم سے عوامی امنگوں کے مطابق وزراء کے انتخاب کی توقع کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم علاوی سے توقع کی جاتی ہے وہ کسی بیرونی طاقت کے دباؤ کو قبول نہ کریں اور ملک و قوم کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آگے کی سمت گامزن رہیں۔

News Code 1897507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =