مصر میں سابق افسر سمیت 37افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

مصرکی ایک عدالت نے سپیشل فورس کے سابق افسر سمیت 37افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرکی ایک عدالت نے سپیشل فورس کے سابق افسر سمیت 37افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مصرکی ایک عدالت نے سپیشل فورسزکے ایک سابق افسر ہاشم السماوی سمیت 37افراد کودہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا دیاہے۔

ہاشم السماوی نے مصری سپیشل فورسز کو چھوڑ کرشدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔ہاشم کو 2018کے اواخر میں لیبیا سے گرفتار کیاگیاتھا جس کے بعد کمانڈر حفتر کی حمایتی فورسز نے اسے مصری حکام کے حوالے کردیاتھا۔اس پر متعدد الزامات عائد کئے گئے جن میں 2014کے دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی، 22ملٹری گارڈز کے قتل اور 2013میں سابق وزیرداخلہ کے قتل کی کوششوں کے الزامات شامل ہیں۔ذرائع  کے مطابق ہاشم صحرائے سینا سے تعلق رکھنے والے بیت المقدس گروپ کی سربراہی کرتا تھا ۔ دیگر چھتیس افراد کو ہاشم کی معاونت اور دہشت گردی میں مدد فراہم کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔

News Code 1897506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =