کورونا وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا

کورونا وائرس کے نتیجے میں چین میں اب تک 260 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ کورونا وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے جہاں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے " اے ایف پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں چین میں اب تک 260 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے جہاں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ تقریباً 12 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 20 سے زائد ممالک میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ عالمی ادارہ صحت بھی عالمی سطح پر ایمرجنسی کی صورت حال قرار دے چکا ہے۔ چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے حوالے سے اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 11 ہزار 791 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت ووہان شہر میں ہے۔ آسٹریلیا میں 10 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اکثر چین کے شہر ووہان یا ہوبے صوبے سے واپس پہنچے ہیں۔ کمبوڈیا کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 60 سالہ شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو ووہان سے آئے ہیں۔ ہانگ کانگ میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ دی گئی ہے۔ بھارت میں حکام نے تصدیق کیا ہے کہ ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جمعرات کو سامنے آیا تھا، متاثرہ خاتون ووہان یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھی تاہم وہ ہسپتال میں موجود ہیں۔

جاپان میں کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے جن میں سے دو کیسز متاثرہ افراد سے دوسرے میں منتقل ہوئے ہیں۔چین کے نیم خودمختار ملک مکاؤ نے بھی 7 کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 8 ریکارڈ ہوئی ہے اور یہ تمام افراد چین کے شہری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیپال میں بھی ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے اور متاثرہ شخص ووہاں سے واپس نیپال پہنچا تھا۔فلپائن میں پہلا کیس 31 جنوری کو سامنے آیا تھا جہاں 38 سالہ خاتون ووہان سے واپس آئی تھیں اور ان کو کوئی تکلیف بھی نہیں تھی۔ متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس پہنچ چکا ہے۔

News Code 1897504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =