مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات استنبول کے وحید الدین محل میں ہوئی۔ اس ملاقات میں فلسطین کے بارے میں امریکہ کے خطرناک سازشی منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر پہلے ہی امریکی صدر کے صدی معاملے کو مسترد کرچکے ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں نے بھی صدی معاملے کو رد کردیا ہے۔ البتہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ٹرمپ کے سازشی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کے شہر استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1897503
آپ کا تبصرہ