بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاکستانی شہری زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاکستانی شہری زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے ستوال سیکٹر کے گاؤں مدار پور پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1897501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =