پاکستان میں منشیات فروشوں کے حملے میں ایس ایچ او ہلاک

پاکستان کے علاقہ بنوں میں منشیات فروشوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی ہلاک ہوگئے جب کہ دو منشیات فروش بھی مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بنوں میں منشیات فروشوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او شہید سٹی ہلاک ہوگئے جب کہ دو منشیات فروش بھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق بنوں کی حدود میں واقع محمد گلی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، چائے بازار روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا جب کہ ہلاک ہونے والے  ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردی گئی۔ اس حوالے سے آئی جی خیبر پختون خوا ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ بنوں میں پولیس پارٹی کا منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو منشیات فروش اسمگلر بھی مارے گئے جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔

News Code 1897500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =