پاکستانی وزیر اعظم پیر کے دن ملائشیا کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے ،وفاقی وزراءکا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوگا ۔وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اورملائیشیا کے درمیان مختلف دستاویزات پر دستخط ہوں گے ،وزیراعظم کی مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوںگے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان اس سے قبل ملائشیا میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کے دباؤ کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔

News Code 1897498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =