نائیجیریا میں 2 خودکش بمبار عورتوں نے خود کو اڑالیاکے بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک

نائیجیریا میں 2 خود کش بمبار خواتین نے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں 2  خود کش بمبار خواتین نے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے ایک مصروف بازار میں 2 مشکوک خواتین نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور تلاشی لینے کی کوشش کی، اس دوران دونوں خواتین نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگیا جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اگر خود کش حملہ آور مارکیٹ میں داخل ہو جاتیں تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی اور درجنوں انسانی جانوں کا نقصان ہوتا۔

News Code 1897496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =