صوبہ البیضا کے کئی علاقوں پر انصار اللہ کا کنٹرول

یمن کی تنظیم انصار اللہ نے صوبہ البیضا پر سعودی عرب کی جارح اتحادی فوج پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے صوبہ البیضا کے کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی تنظیم انصار اللہ نے صوبہ البیضا پر سعودی عرب کی جارح اتحادی فوج پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے صوبہ البیضا کے کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یمنی فوج اور قبائل کا کہنا ہے کہ انھوں نے صوبہ البیضا کے محاذ دشمن کی فوج کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے صوبہ کے قانیہ الوہبیہ علاقہ کو دشمن سے آزاد کرالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے بنیان مرصوص کارروائی کے دوران سعودی عرب کے سیکڑوں کرائے کے فوجیوں کو ہلاک ، زخمی اور قید کرنے کے ساتھ 2500 کلو میٹر علاقہ بھی آزاد کرلیا تھا۔ سعودی عرب کو یمن جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1897493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =