ہانگ کانگ کا کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا دعوی

ہانگ کانگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین بنا لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین بنا لی ہے۔ ہانگ کانگ کے ماہرینِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ اس ویکسین کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے ابھی کافی وقت درکار ہے۔ ہانگ کانگ کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم از کم ایک سال جانوروں پر تجربات کے بعد اس اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی نوبت آ سکے گی۔ ادھر چین اور امریکہ میں الگ الگ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کی دوڑ جاری ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے  چین میں مزید 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے وہاں ہلاکتوں کی کل تعداد 259 ہو گئی ہے جبکہ چین بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

News Code 1897479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =