چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 259 تک پہنچ گئے

چین میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی کل تعداد 259 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 46  افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی کل تعداد 259 ہو گئی ہے۔ چین بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 14 صوبوں میں فروری کے دوسرے ہفتے تک چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جن صوبوں میں چھٹیاں دی گئی ہیں وہ چین کی معیشت میں 70 فیصد کے قریب حصہ ڈالتے ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق چین کی دو تہائی معیشت اس ہفتے بھی بند رہے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کی معیشت کو کوروانا وائرس کی وجہ سے بندش سے رواں سہ ماہی میں 60 ارب ڈالر تک کا خسارہ ہو سکتا ہے۔

News Code 1897477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =