متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

متحدہ عرب امارات کے ساحل کے نزدیک پانامہ کے بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی ملاح ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے نزدیک پانامہ کے بحری ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی ملاح ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 21 میل دوری پر بحری ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹینکر میں 55 افراد تھے جن میں سے 12 عملے کے ارکان ہیں۔ بحری ٹینکر پر پانامہ کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا ہے تاہم دو بھارتی ملاحوں کی جھلسی ہوئی لاشیں بھی ملی ہیں جب کہ 2 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1897465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =