مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی پر امریکی پابندیوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی پیشرفت پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ اس سے پہلے بھی ایران کے سائنسدانوں پر پابندیاں عائد کرچکا ہے ۔ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں سے ایران کی پیشرفت اور ترقی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔
سید عباس موسوی نے کہا کہ صالحی ایران کی ایک ممتاز علمی اور سیاسی شخصیت ہیں۔ صالحی پر امریکی پابندیاں امریکہ کی ناتوانی اور شکست کا مظہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صالحی پر امریکی پابندیوں سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی پیشرفت اور ترقی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ایران کے خلاف امریکی اقدامات امریکہ کی شکست کا مظہر ہیں۔
آپ کا تبصرہ