امریکہ کی روس کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد

امریکہ کی وزارت خزانہ نے کریمیا کے معاملے پر روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے کریمیا کے معاملے پر روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف تازہ ترین پابندیوں کا تعلق کریمیا کے مسئلہ سے متعلق ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے کریمیا کے 8 حکام اور روس کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کمپنی پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین  نے کہا کہ امریکہ نے روس کے خلاف تازہ پابندیوں کے بارے میں اپنے اتحادیوں کو آگاہ کردیا ہے۔

News Code 1897445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha