بھارت کی طرف سے اگر جنگ شروع ہوئی تو جنگ کا خاتمہ پاکستان کے ہاتھ میں ہوگا

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا اور اسص ورت مين جنگ کا خاتمہ پاکستان کے ہاتھ میں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا اور اسص ورت مين جنگ کا خاتمہ پاکستان کے ہاتھ میں ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کو بتاچکے ہیں کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیفنس رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور عسکری قیادت غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، بھارتی قیادت کہتی ہے کہ پاکستان کو 7 سے 10  دن میں ختم کر دیں گے، ذمہ دارافراد ایسے بیانات نہیں دیتے، بات صرف 7 یا 10 دِن کی نہیں اس سے پہلے اور بعد کی بھی ہے، جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جو فوج  71 سال سے 8 ملین کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکی وہ 207 ملین پاکستانیوں کو کیسے شکست دے سکتی ہے؟  افواج اسلحے کے زور پر نہیں، جذبہ ایمانی اور عوام کی حمایت سے لڑتی ہیں اور کوئی دْنیاوی طاقت ایک متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی، پہلے بھی کہا تھا جنگ شروع آپ کریں گے ختم ہم کریں گے، پاکستان اور افواجِ پاکستان ہمیشہ آپ کو سرپرائز کریں گی۔

News Code 1897442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha