پاکستان میں مسافر ویگن میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سرگودھا علاقہ میں بھیرہ انٹرچینج کے قریب مسافر ویگن میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سرگودھا علاقہ میں بھیرہ انٹرچینج کے قریب مسافر ویگن میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔      سرگودھا میں موٹروے پر بھیرہ انٹر چینج کے قریب مسافر ویگن میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے جھلسے ہوئے مسافروں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا جب کہ زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ویگن میں 18 مسافر سوار تھے جب کہ ویگن لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سائن بورڈ سے ٹکرا گئی جس کے بعد ویگن میں آگ بھڑک اٹھی۔

News Code 1897440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =