ایبٹ آباد میں گیس حادثے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان میں ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر احتشام کالونی میں واقع ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر احتشام کالونی میں واقع ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے نواں شہر احتشام کالونی میں واقع گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد ایک کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سوئے تھے کہ گیس بھر جانے اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئے، مرنے والوں میں عمرخان، عدیل، احمد جدون ،عبدالوہاب اور اسامہ شامل ہیں جن میں عمرخان اور عدیل دونوں سگے بھائی ہیں، لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردی گئی ہیں۔

News Code 1897438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =