شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن میں آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدہونے والے جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اوراسد خان شامل ہیں۔

News Code 1897425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =