طالبان کے حملے میں 15 اہلکار ہلاک

طالبان نے افغان فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان نے افغان فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں فوجی اڈے پر طالبان نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں طالبان کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ حملے میں مجموعی طور پر 15 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں 14 فوج کے اہلکار اور ایک کا تعلق پولیس سے تھا، اسی طرح زخمیوں میں بھی 8 فوجی، 2 وفاقی پولیس اور 3 مقامی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

News Code 1897419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =