بھارت کو پاک فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی عوام کےعزم اورپاک فوج کی صلاحیتوں سےمتعلق غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی عوام کےعزم اورپاک فوج کی صلاحیتوں سےمتعلق غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کے غیر ذمہ دارانہ اور جنگی تاثرات دینے والے بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کا بیان پاکستان مخالف حکمت عملی کاحصہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات نے انتہا پسندانہ ذہنیت کی مزید واضح کیا ہے، بی جے پی قیادت نے بھارت میں ریاستی اداروں کو بظاہر خوف میں مبتلا کردیا ہے، اس طرح کے بیانات بھارت کے پاکستان کے بارے میں ناقابل برداشت جنون کی عکاسی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی فوج 7 سے 10 دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جب کہ مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان نے دہائیوں سےمقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے خلاف سازشی جنگ چھیڑ رکھی ہے جس سے ہمارے سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1897414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =