امریکہ نے 2019 میں افغانستان پر 7423 بم برسائے

امریکی افواج نے گزشتہ برس 2019 میں افغان سرزمین پرگذشتہ 10 برسوں میں سب سے زیادہ بم برسائے ہیں جن کی تعداد 7423 تک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی افواج نے گزشتہ برس 2019  میں افغان سرزمین پرگذشتہ 10 برسوں میں سب سے زیادہ بم برسائے ہیں جن کی تعداد 7423  تک ہے۔ امریکی ایئر فورس کے سنٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 2019میں 7,423بم برسائے جو گزشتہ دس سالوں میں کسی بھی ایک سال میں برسائے گئے بموں سے زیادہ ہیں۔اس سے قبل سب سے زیادہ بم 2018میں برسائے گئے تب امریکی افواج نے افغان سرزمین پر7,362بار بم برسائے۔

ذرائع کے مطابق2009 کے مقابلے میںجائزہ لیں توامریکی افواج کی جانب سے بمباری میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔2009میں صدر اوبامہ کے دورحکومت میں امریکی فضائیہ کی جانب سے برسائے گئے بموں کی تعداد 4,147تھی ۔

News Code 1897410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =